بھارت میں راہول گاندھی اور پاکستان میں بلاول بھٹو کے ہاتھ میں وزارت عظمیٰ کی لکیر ہے ہی نہیں ، اقتدار انکو ملے گا جو ۔۔۔۔۔۔۔۔سیاسیات کے ایک تجربہ کار پروفیسر کی باتیں

Date:

Share post:

ہمارے شعبہ سیاسیات کے استاد کہتے ہیں کہ کوئی چائے والا وزیراعظم بن جائے یا کوئی بلے والامگربرصغیر پاک وہندمیں ایک راہول گاندھی اور دوسرے بلاول زرداری، ان کے ہاتھوں میں وزارت عظمیٰ کی لکیریں ہی نہیں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اقتدا ر اسی کو ہی ملے گا جو پنجاب میں

اپنا شئیر لے جا سکے گا اور پیپلزپارٹی کی پنجاب ، کے پی کے میں وہ حالت ہے جو جماعت اسلامی کی ملک بھر میں ہے۔ابھی میں چند روز پہلے پروفیسر نعیم مسعود کی پیپلزپارٹی کی پنجاب کے ایک ایک ضلعے میں جانے والے ناموں والی لسٹ پڑھ رہا تھا تو اندازہ ہو رہا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں یہ پارٹی کونسلر لیول کی اہمیت کی حامل بھی نہیں رہی۔

ایک راز کی بات بتاو¿ں کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اپنے سیاسی او رجمہوری سو چ کے حامل ووٹر کی توجہ پھر حاصل کرنا شروع کر دی تھی مگر بلاول کی منتخب ہونے کی شدید خواہش نے پھر ایسی تیسی کر دی۔ کسی نے پیپلزپارٹی کی پنجاب میں کہانی سننی ہو تو سابق رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے فنانس سیکرٹری اورنگزیب برکی سے سن لے مگر یہ فکر ان کو کرنی ہے ج.

نہوں نے بے بی بلاول کو منتخب کیا ہے۔میرے خیال میں بلاول کو پرائم منسٹر سلیکٹڈ بنانے کے لئے پنجاب سے الیکٹ ایبلز کو پی پی پی کی راہ دکھائی جا سکتی ہے۔ جنوبی پنجاب سے سیٹیں بھی نکالی جا سکتی ہیں۔ بلوچستان کے ہمیشہ سے اقتدار پسندوں، کے پی کے سے اے این پی وغیرہ کے ساتھ مل کر ماحول بنایا جا سکتا ہے، میرے دوست شوکت بسرا کو بھی وہاں سے کچھ نہ ملنے پر اب واپسی کی راہ نکالنی چاہئے۔

مجھے بطور تجزیہ نگار یوں لگ رہا ہے کہ ہماری سیاسی تاریخ کولہو کے بیل کی طرح اسی دائرے میں اپنے چکر کاپھر آغاز کرنے لگی ہے۔ اس پر بات کرنے سے پہلے یہ کہتا چلوں، اگر بے بی بلاول سلیکٹ ہوتے ہیں تو کوئی انوکھی یا اچنبھے والی بات نہیں۔

ہر مارشل لا کے بعد پیپلزپارٹی نے ہی اقتدار سنبھالا ہے۔اس کے ناکام ہونے کے بعدہی دوسری سیاسی قوتوں کو موقع ملا ہے،چلیں، ایک بار پھر وہی کھیل اگلی نسل کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

spot_img

Related articles

This was bound to happen: What did actress Manal Khan once again get caught red-handed doing?

As soon as they saw the picture, the internet users started a series of unending comments...

Behrooz Sabzwari apologized to Khalil-ur-Rehman Qamar but why? Fans were also surprised to know

Lahore (Web Desk) Senior Pakistani actor Behrooz Sabzwari has apologized to Khalil-ur-Rehman Qamar. A few days ago,...

Famous actor Khaliq Haqeeqi, who played a major role in the Turkish series ‘Korolus Usman’, passed away

ISTANBUL (Web Desk) - Actor Junaid Arkan, who played a key role in the popular Turkish...

Does this also happen in spouses? Actress Sofia Mirza has made embarrassing allegations against her ex-husband

Lahore (News Desk) Actress Sofia Mirza has accused her ex-husband of threatening her and said that Omar Farooq...