Skip to content

اداکارہ ایمن سلیم کی خوبصورتی کے مداح دیوانے

پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ مہرون اور کالا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے بہت کم عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے خود کو منوایا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان کے خصوصی ڈرامے میں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔
اس ڈرامے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری دانش نواز انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جو کہ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ میں پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے ۔

%d bloggers like this: