Skip to content

علیزے شاہ کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کے ریمپ پر گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا۔

شازیہ منظور نے کہا تھا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا، جب ہم واپس مڑے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔

لوکارہ کا کہنا تھا کہ پرفارمنس چل رہی تھی لیکن وہ لمحہ لوگوں نے انجوائے کیا۔  واضح رہے کہ اس فیشن ویک میں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں تھیں۔

علیزے شاہ نے ریمپ پر گِرنے کے واقعے کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔ علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔

گِرنے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اس رات ایک غلط فہمی کی وجہ سے میں پھسل بھی گئی تھی۔

علیزے شاہ نے لکھا کہ میں بائیں طرف جا رہی تھی جبکہ شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے ہم دونوں میں ایک غلط فہمی ہوئی اور اسی دوران میں پھسل گئی۔

 انہوں نے لکھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔ اداکارہ نے امر خان سمیت ساتھی ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: