Skip to content

اداکار ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔  اداکار نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں اداکار کا زخمی چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹائیگر شروف نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ ناخوشگوار واقعہ ہوا۔ اداکار اپنی اس ایکشن تھرلر فلم کی سپر ہٹ ریلیز کرنے کے لئے بہت محنت کررہے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ زخمی بھی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اس وقت برطانیہ میں اپنی فلم گنپتھ: پارٹ 1 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

%d bloggers like this: