Skip to content

سلمان خان کس اداکارہ کو دیکھنے کیلئے صبح 5:30 بجے اٹھتے تھے ؟

سلمان خان کے ماضی میں اداکاراؤں کے لیے پسندیدگی کا تو سب کو ہی علم ہے لیکن ایک بار انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو ٹھہرایا تھا۔ وہ اداکارہ ریکھا ہیں جو 2014 میں بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس میں اپنی فلم سپر نانی کی تشہیر کے لیے آئیں تو سلمان کو ماضی کی یاد نے آن گھیرا۔

سلمان خان نے شو کے دوران اعتراف کیا کہ جوانی میں ریکھا ان کی پڑوسن ہوا کرتی تھیں اور نوعمری میں انہیں ریکھا اس حد تک پسند تھیں کہ وہ علی الاصبح 5:30 بجے انہیں دیکھنے کے لیے جاگتے تھے کیونکہ ریکھا اس وقت چہل قدمی کے لیے جایا کرتی تھیں۔ بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ اس وقت ان کا یوگا سے کوئی واسطہ نہیں تھا چونکہ ریکھا یوگا سکھاتی تھیں اس لیے وہ اور دوست ان کی کلاس لینے پہنچ جاتے تھے۔

دوسری جانب ریکھا نے کہا کہ اس وقت سلمان نے اپنے گھر میں سب کو بتادیا تھا کہ میں بڑا ہوکر اس لڑکی سے شادی کروں گا جس پر اداکار نے کہا کہ شاید اس لیے میری شادی نہیں ہوئی، اس کے جواب میں ریکھا نے کہا کہ شاید میری شادی بھی اسی لیے ہی نہیں ہوئی۔ یاد رہے بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 کے میزبان سلمان خان دوران شو غصے میں آگئے۔ بھارتی ٹی وی پر بگ باس کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کو کنٹیسٹنٹ پر بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان پہلے کنٹیسٹنٹ پر ٹاسک رد کرنے کی وجہ سے برہم ہوئے اور پھر ابھیجیت بیچوکلے کے جمائی لینے پر انہیں سونے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں بالی وڈ اسٹار کو شمیتا کے راکھی ساونت کے ساتھ برتے جانے والے رد عمل پر بھی ان پر بھڑکتے دیکھا گیا۔ واضح رہے سلمان خان کو فلم نگری میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے جس میں ’پریم‘، ’دبنگ خان‘، ’سلطان‘،’ٹائیگر‘ اور ’بھائی جان‘ نام شامل ہیں۔

%d bloggers like this: