Skip to content

شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے افتتاح پر عاطف اسلم پہنچ گئے

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار عاطف اسلم پاکستان کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر اچانک پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اچانک پہنچنے پر وہاں موجود تمام ہی کرکٹرز خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

سب سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عاطف اسلم سے ملے بعد ازاں وہاں موجود وقار یونس، کامران اکمل، حسن علی، امام الحق، احمد شہزاد اور وہاب ریاض نے عاطف اسلم سے ملاقات کی۔ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرکٹرز گلوکار سے مل کر خوش ہوئے اور انہیں ساتھ کھانے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ دی رائس باؤل کھولا ہے جس کی تقریب میں پاکستان کے نامور کرکٹرز نے شرکت کی ۔

%d bloggers like this: