گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سجل علی اور اُن کے شوہر احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مختلف ڈیجیٹل خبر رساں اداروں کی جانب سے یہ خبریں شائع کی جارہی ہیں کہ جوڑے کی علیحدگی ہوگئی ہے۔
تاہم ان خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کہیں نظر نہیں آئے، احد نے صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں شرکت نہ کر کے انہوں مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر تاحال ٹرول کیا جارہا ہے کیونکہ اس معاملے پر احد اور سجل کی کی خاموشی سے قیاس آرائیوں کو تقویت ملی۔گزشتہ روز گلوکار فلک شبیر کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں ان کے ایک مداح نے ان سے سجل اور احد کے حوالے سے سوال کیا کہ احد کیوں نہیں آیا صبور کی شادی میں؟۔
فلک شبیر نے اس سوال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوں کیونکہ وہ انہیں ایک خوبصورت جوڑا سمجھتے ہیں۔فلک نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں ،یہ بہت ہی خوبصورت جوڑا ہے ۔
اس سے قبل اداکارہ سجل علی کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر احد رضا میر کے ساتھ تصویر اپلوڈ کی لیکن پھر کچھ دیر بعد وہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے جوکہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لی گئی ہے۔
حال ہی میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبروں پر اُن کی مینجر نے ردّعمل دیا تھا۔
سجل علی کی مینجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لئے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں ۔