پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی ولیمہ کے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے ولیمہ کی تقریب آج پیر کے روز منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی ۔
گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ کی تقریب سے ہوا تھا۔اداکارہ صبور علی نے 5 جنوری کی درمیانی شب انسٹاگرام پر ’مایوں‘ کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی تقریبات کی تصدیق کی۔
صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح کی تقریب 7 جنوری جمعہ کے روز منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی ۔شوبز کی اس معروف جوڑی کی شیندی کی تقریب 8 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں دلہا دلہن سمیت فنکاروں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا۔