Skip to content

ترک ڈرامہ کورلش عثمان کا نیا ٹیزر ریلیز

ترکی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز کورلش عثمان کا نیا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بنائی گئی۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریز کورلش عثمان کی نئی قسط نشر نیہں کی گئی تھی۔اس ڈرامے کی نئی قسط 5 جنوری کو نشر نہیں ہوئی اور اسے 12 جنوری کو بھی نشر نہیں کیا جائے گا لیکن اعلان کے مطابق اب نئی قسط 2 ہفتے تاخیر کے بعد 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جبکہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے کورلش عثمان اور اسی کمپنی کے ایک اور ڈرامے داستان کے سیٹس پر کچھ افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی جس کے نتیجے میں دیگر افراد کے تحفظ کے لئے ان کی شوٹںگ کو روک دیا گیا اور کورلش عثمان اور داستان کی نئی اقساط تاخیر کا شکار ہوئی۔تاہم اس ٹوئٹ میں دونوں ڈراموں کی نئی اقسام کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: