پاکستان کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اعلان کردہ ’ٹی 20 ٹیم آف دا ایئر‘ کے بھی کپتان قرار پائے ہیں۔ بابر اعظم کے علاوہ اس ٹیم میں دو مزید پاکستانی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے بیٹسمین جوس بٹلر، جنوبی افریقی بیٹسمین ایڈن مارکرم، آسٹریلوی آلراؤنڈر مچل مارش، جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر، جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی، آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ، سری لنکن آلراؤنڈر ونندو ہسارنگا اور بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیظ الرحمان شامل ہیں۔
کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری!! قومی کپتان کیلئے ایک اور اعزاز، خبر پڑھ کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے
