Skip to content

حبا بخاری کا نیا انداز مداحوں کو بھاگیا

پاکستانی کی کامیاب اور نامور اداکارہ حبا بخاری کی نئے انداز کی تصویر ان کے مداحوں میں کافی پسند کی جارہی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی چند نئی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا ہے جبکہ ان کا انداز بھی بہت مختلف نظر آرہا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ حبا بخاری بہت کم ہی سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بہت کم بات کرتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری نے اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنی نئی زندگی کی شروعات کی ہے جس کے متعلق انہیں نے اپنے پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

%d bloggers like this: