قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ 24 سال بعد دورہ پاکستان سے متعلق آسٹریلوی کھلاڑیوں، فینز، براڈکاسٹرز اور میڈیا کی طرف سے سامنے آنے والے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وکٹ کیپر بلےباز نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مثبت بیانات دیکھ کر وہ ایک طویل عرصے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا احساس ابھی سے محسوس کررہے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ عثمان خواجہ سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت اور آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت دونوں ممالک کے کرکٹ حلقوں کے باہمی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ایشیز کا کامیاب دفاع کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم ایک مضبوط اور مشکل حریف ہے تاہم پاکستان کو اس سیریز میں ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے کیلنڈر ایئر 2021 میں تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔کیا مچل اسٹارک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 24 سال بعد دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے آئے گی۔ سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔