پاکستانی کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز اھمد کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اداکارہ نے ازخود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ۔
اس ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ بہت خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ ایک ساتھ مستی کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری محبت اور پسند کی شادی ہوگی‘۔
خیال رہے کہ حبا اور آریز نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے رشتے کے متعلق اپنے مداحوں کو تصاویر کے ذریعے آگاہ کیا تھا بعدازاں رواں ہفتے سے اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جس کے متعلق اداکارہ نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا ۔
مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوئیں تھیں جو کہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی دیکھی گئیں تھیں۔ان تمام تر تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا ۔
اس کے بعد 2 روز قبل اداکارہ کے نکاح کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا تھا جس میں وہ بہت حسین نظر آرہی تھیں۔