شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار رشید ناز کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ” ہمارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ ضرور پڑھیں۔ ”
رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔ 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ 1988 میں اپنی پہلی فلم زما جنگ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔