بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترنیہ کیف کی دیسی لک میں کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی سوشل میڈی سرخ لباس میں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اس سے قبل تصاویر میں اداکارہ کو ایک الگ اور دیسی انداز میں دیکھا گیا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا ہے۔
کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی معوف اداکارہ کترینہ نے اداکار وکی سے شادی کی ہے۔