Skip to content

اقراء اور یاسر تھائی لینڈ میں اپنی چھٹیاں منانے میں مصروف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی جوڑی اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین تھائی لینڈ میں اپنی چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔اقراء اور یاسر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خوشگوار لمحات بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے باقاعدہ شیئر کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین کے لکھا ہے کہ ’ہم صرف ایک تصویر کی خاطر سمندر کے بیچ میں ٹھرے تھے‘۔

خیال رہے کہ یہ جوڑا تھائی لینڈ میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ موجود ہے جن سے ان کی ملاقات 2 سال بعد ہوئی ہے۔اسکے علاوہ اداکارہ اقراء عزیز بھی اپنی اور یاسر کی چند تصاویر پوسٹ کرتی ہوئی نظر آئیں ہیں جس میں سفر کے آغاز کے متعلق بھی بتایا گیا تھا۔

%d bloggers like this: