Skip to content

دیکھیں، عائزہ خان کا نیا دلکش انداز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان کا نیا دلکش انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے نئے اندازکی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ عائزہ خان کا یہ نیا انداز مغربی طرز کی نمائندگی کررہا ہے جس کی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی اپنے نئے لک کا ایک الگ انداز شیئر کیا ہے۔اس سے قبل اداکارہ اپنے بولڈ انداز میں فیشن شوٹ کا حصہ بن چکی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پاکستانی بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصات میں شمار کی جاتی ہیں جبکہ ان کے انسٹاگرام فالووز کی تعداد بھی 10 ملین سے زائد ہوچکی ہے۔اداکارہ عائزہ خان اپنے سوشل میڈیا پر کافی زیادہ متحرک نظر آتی ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے بھی رابطے میں رہتی ہیں۔

%d bloggers like this: