Skip to content

چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے

خواتین اگر دن میں اپنے لیے گھر میں 5 سے 10 منٹ نکال لیں تو پارلر جائے بغیر ہی گھر میں بنائے گئے وائٹنگ ماسک اور کریم سے اپنی جلد کو صحت مند، چمکدار اور گورا کرسکتی ہیں کیونکہ جو نسخہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس میں چاول کا استعمال ہوگا اور اس سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور اسکن بھی روشن ہوگی ۔

* ایک کپ چاول لیں۔
* اس کو اچھی طرح دھولیں اور صاف پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
* پھر اس کو تھوڑی دیر فریچ میں رکھ دیں۔

* پھر اس کو کسی بھی پلیٹ میں نکالیں اور دھوپ میں خشک کرلیں۔
* اس کو خشک ہونے میں اور پاؤڈر کی شکل اختیار کرنے میں کم از کم ایک دن لگے گا۔
* جب یہ خشک ہوجائے تو اس کو دوبارہ گرینڈ کریں۔

* چاول کا پاؤڈر تیار ہے۔
چاول کی کریم بنانے کا طریقہ

* چاول کا پاؤڈر ایک چمچ لیں۔
* اب اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں اور مکس کرلیں۔
* کریم تیار ہے۔

* اس کو دن میں میں ایک بار لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔
* اگر آپ کی جلد ڈرائی ہے تو آپ اس کریم میں بادام کے تیل کے چند قطرے بھی شامل کرسکتی ہیں۔
* یا پھر اس کو دھونے کے بعد جلد ڈرائی محسوس ہو تو بھی جلد پر بادام کا تیل لگا سکتی ہیں۔
چاول کا وائٹنگ فیس ماسک بنانے کا طریقہ

* ایک چمچ چاول کا پاؤڈر لیں۔
* اس میں ایک چمچ دودھ شامل کریں۔
* آدھی جمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔
* اب اچھی طرح مکس کریں۔

* فیس ماسک تیار ہے۔
* اس کو اب دن میں ایک بار چہرے پر برش کی مدد سے لگائیں اور خشک ہوجائے تو سادے پانی سے دھولیں۔
* چند ہی دن میں آپ کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور چہرے پر تازگی آجائے گی۔

%d bloggers like this: