Skip to content

سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے چار جنوری تک ہوں گی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے چار جنوری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آج وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اتفاق کی گیا کہ چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن متعلقہ حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
منگل کو ہونے والے اجلاس کے دوران اور اس سے قبل یہ تجاویز بھی سامنے آئی تھیں کہ سکولوں میں کورونا ویکسینیشن کی مہم کے تناظر میں 20 دسمبر سے 10 جنوری یا 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہےْ۔

%d bloggers like this: