Skip to content

مجھے میری ہی بنائی ہوئی کمپنی سے نکال دیا گیا۔۔۔ناکامی سے کامیابی تک پہنچنے والے افراد کی حیرت انگیز کہانیاں

کہتے ہیں کہ زندگی میں بہت کچھ آپ کو آزمانے کے لئے ہوتا ہے اور کچھ برا نا ہو تو آپ کو اچھے کی سمجھ ہی نہیں آتی۔۔۔کبھی کبھی ناکامیاں ہی آپ کو کامیابی کے کنارے پر لے جانے کے لئے آتی ہیں۔۔۔

اسٹیو جاب کی کہانی
دو لوگوں نے اپنے گیراج میں ایپل کی صورت میں تبدیلی لانے کی کوشش شروع کی۔۔۔ ان دو لوگوں کے پاس کچھ نہیں تھا سوائے دماغ اور حوصلے کے۔۔۔ ایک گیراج سے شروع ہونے والا یہ آغاز ایک ایسی کمپنی بن گیا جہاں بیک وقت چار ہزار لوگ کام کرنے لگے ارو یہ دو بلین کی کمپنی بن گئی۔۔۔ دنیا بھر میں ایپل کو ایک ایسی حیثیت حاصل ہوگئی کہ لوگ اس کو بہت اونچے اسٹینڈرڈ پر ہی مانتے۔

لیکن کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ جس کمپنی کا آغاز ہی اسٹیو جاب نے کیا تھا وہ وہیں سے نکال دیئے گئے۔۔۔انہیں اپنی ہی کمپنی سے فائر کردیا گیا اور یہ ناکامی ان کو ایک ایسے کنارے پر لے گئی جہاں سے انہیں فیصلہ لینا تھا۔۔۔کہ کیا یہ سفر ہیں تمام کردیں یا ایک نئی منزل کو کھوجنے نکل جائیں۔

اس ناکامی نے اسٹیو جاب کو نہیں توڑا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ایک نئی تگ و دو میں لگ گئے۔۔۔ اور پھر انہوں نے Next اور Pixar پر کام کیا اور ایک بار پھر دنیا بھر میں چھا گئے۔۔۔ان کی اس کامیابی نے انہیں ایک بار پھر ایپل کمپنی میں سی ای او کی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔۔۔نوکری جانے کے باوجود بھی انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ اب کیا ہوگا۔۔۔انہیں خود پر یقین تھا جس نے انہیں ہارنے نہیں دیا۔۔۔

والٹ ڈزنی کی کہانی
بہت چھوٹی عمر سے ہی ہر جگہ سے ناکامیاں سمیٹتا ایک بچہ تھا۔۔۔وہ بہت چھوٹا تھا کہ اس کو تعلیم میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے اسکول سے ہی نکال دیا گیا۔۔۔جب آرمی میں جانے کی کوشش کی تو وہاں بھی ناکامی کا منہ دیکھا اور یہ کوشش بھی کام نا آئی۔۔۔آغاز میں ایک کام شروع کیا جس کا نام تھا Laugh o Gram studios ۔۔لیکن بد قسمتی دیکھئے کہ یہ پراجیکٹ نا صرف بینک کرپٹ ہو گیا بلکہ اس کو اس لئے بند کیا گیا کیونکہ ایک کامیاب بزنس نہیں شروع ہوپایا۔

 

والٹ نے سوچا کہ وہ ایک اخبار میں نوکری کرلے۔۔۔مسوری نیوز پیپر میں نوکری ہوئی لیکن سن کر سب کو ہنسی آئے گی کہ انہیں یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ وہ بالکل بھی ذہین نہیں اور نا ہی انوکھا سوچتے ہیں۔۔۔

آج اسی ناکام بچے کا نام ڈزنی اسٹوڈیوز کی پہچان ہے۔۔۔ اسی والٹ ڈزنی نے بچوں کو ایک ایسا بچپن دیا ہے جو ساری زندگی کے لئے ان کے ذہنوں پر نقش رہے گا۔۔۔بچوں کو خواب دیئے، تفریح دی، آئیڈیاز دئے۔۔۔کامیابی کی پہچان بن گیا ناکامیوں کو ہراتا والٹ ڈزنی۔

%d bloggers like this: