Skip to content

لاہور کے بعد کراچی میں کونسے میگا منصوبے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں؟؟

ملک کے معاشی حب کراچی میں چھ سال سے التوا کے شکار سیف سٹی پروجیکٹ پر سنجیدگی سے کام شروع کردیا گیا ہے، جس پر جنوری دو ہزار بائیس میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ منصوبے پر23ارب روپے لاگت آئے گی، مارچ 2022 سے کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کردیا جائے گا،

نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہر بھر میں دس سے بارہ ہزار جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہر قائد کے حساس مقامات پربارہ میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے، کیمرے داخلی و خارجی راستوں اورریڈ زونز میں نصب ہوں گے، منصوبے کے تین کیمرے تین مراحل میں لگائے جائیں گے۔

جو شاہراہ فیصل، ائیر پورٹ سے ضلع جنوبی میں لگائیں جائیں گے۔ تین ہزار سے زائد کیمرے ضلع غربی، وسطی اور شرقی میں لگائے جائیں گے، تینوں اضلاع میں لگائے جانے والے کیمرےآٹھ سےنو میگا پکسل ہوں گے، اس منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی تھی۔

سال 2015میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ 6 سال التوا کے بعد شروع ہوگا، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کئے جائیں گے

%d bloggers like this: