Skip to content

گھر کے تمام افراد کی گیس آنے کے لئے دعا، پھر کیا ہوا ویڈیو دیکھیں

موسم سرما کی آمد کے ساتھ کراچی میں گیس کی لودشیڈنگ اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے گیس کی بندش نے عوام کا برا حال کردیا ہے صبح سے رات تک گیس موجود نہیں ہوتی۔

کھانے پکانے کا معاملہ ہو یاکھانے کا لوگ گیس کی بندش کی وجہ ہے بہت پریشان ہو گئے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ آج کل چھوٹی بڑی خبر کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جاتی ہے، اسی طرح لوگ اپنے ساتھ ہونے والے مذاق کی بھی ویڈیو بنا کر شیئر کر دیتے ہیں۔

اسی طرح کراچی کی ایک فیملی نے گیس کی بندش پر ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے گھر کے تمام افراد کچن میں موجود ہیں اورمل کر گیس کے آنے کی دعا کر رہیں ہیں تو اس کے بعد جیسے ہی چولہا آن کیا جاتا ہے گیس آنے کی خوشی منانے لگتے ہیں آپ بھی یقیناً اس ویڈیو کو دیکھ کر ضرور محظوظ ہوں گے۔

%d bloggers like this: