Skip to content

دیپیکا کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش پر انہیں کیا جواب ملا؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اداکار سلمان خان کو نیشنل ٹی وی پر پروپوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار سلمان خان کو بھارتی شو بگ باس کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس ویڈیو میں اداکارہ سلمان خان کو حاضرین کے سامنے شادی کے لئے پروپوز کرتی ہیں اور اپنے گھٹنوں پر بیٹھ جاتی ہیں۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ ’میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں، سلمان خان ول یو میری می؟‘ اداکارہ کے اس سوال پر سلمان خان زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیپیکا ہو یا کوئی بھی ہو یہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اداکار سلمان خان بالی وڈ کے شدید کنوراے شخص مانے جاتے ہیں، ماضی میں ان کی قربتوں کے قصوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے لیکن ازدواجی رشتے میں بندھنے کے لئے فی الحال ہ تیار نہیں ہیں۔اداکار بالی وڈ انڈسٹری کے دبنگ ہیرو اور سلو بھائی کے نام سے جانے جاتے ہیں جو نہایت سادگی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

%d bloggers like this: