ومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد سرفراز نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ سرفراز نے جواب دینے سے قبل الٹا صحافی سے سوال پوچھاکہ انہیں کیا لگتا ہے ان کا انداز کیا ہوگا ؟ بعد ازاں سرفراز کا کہنا تھا کہ’ ان کا انداز وہی ہوگا جو ہے‘۔
ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرفراز سے صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ چونکہ گرم طبیعت کے ہیں تو بطور کپتان ٹیم میں شامل شاہد آفریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟ اس پر سرفراز نے جواب دینے سے قبل الٹا صحافی سے سوال پوچھاکہ انہیں کیا لگتا ہے ان کا انداز کیا ہوگا ؟ بعد ازاں سرفراز کا کہنا تھا کہ’ ان کا انداز وہی ہوگا جو ہے‘۔ خیال رہے کہ حال ہی میں شاہد آفریدی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو بطور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کپتان ٹھنڈے رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ سرفراز ایک اچھے اور فائٹر کپتان ہیں ، کوشش کروں گا کہ سرفراز کو گراؤنڈ میں تھوڑا ریلیکس رکھوں، وہ کبھی کبھار بہت جلد جذباتی ہوجاتے ہیں لہٰذا کوشش ہوگی کہ سرفراز کو ریلیکس رکھوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس ٹیم پر خاصی اثر انداز ہوتی ہے اور اسی پرفارمنس سے ٹیم کو حوصلہ افزائی ملتی ہے اس کے بعد ٹیم کا ہر کھلاڑی یہی سوچتا ہے کہ کپتان پرفارمنس دکھا رہا تو مجھے بھی دکھانی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ ہیں جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔ ادھر پی سی بی انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے۔ ذرائع کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سےمیچ کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی اس لیے اسکواڈ میں 8 کےکووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا البتہ 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔