جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوران زلت آمیز شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کپتانی کی، ہر چیز کے اختتام کا وقت آتا ہے، میری کپتانی کے اختتام کا وقت بھی آ گیا ہے۔ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر پر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روی شاستر سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔