ممتاز قبائلی شخصیت بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنماء و دو مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے اور صوبائی وزیر داخلہ کی وزارت پر فائز رہنے والے سیاستدان میر ظفراللہ خان زہری جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے،دو روز قبل ان کی جانب سے خضدارمیں ایک جرگہ منعقد کیا۔
گیا تھا جس میں قبائلی رہنماء پارٹی ورکرز اور اپنے دوست و احباب سے جے یوآئی میں شمولیت کے لئے رائے طلب کی تھی ، پارٹی ورکرز نے ان کی حمایت کردی تھی۔جے یوآئی کے رہنماء و اراکین آج ہفتہ کے روز انہیں جے یوآئی میں دعوت دینے ان کی رہائشگاہ خضدار پہنچنے تھے جہاں انہوںنے جے یوآئی کے رہنمائوں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وفد میں جے یوآئی کے رہنماء سخی سمالانی مولانا عبدالرحمن ساسولی مولانا سعیداحمد و دیگر شامل تھے ۔
اس سے قبل جے یوآئی سوراب کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں باقاعدہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ میر ظفراللہ خان ساسولی کو جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت دی جائیگی اور انہیں آمادہ بھی کیا جائیگا ۔ بعد ازاں وہ خضدا رپہنچنے اور انہوںنے بی این پی عوامی کے رہنماء سابق وزیرداخلہ میر ظفر اللہ خان ساسولی سے ملاقات کرکے انہیں جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی ۔میر ظفر اللہ خان ساسولی نے دعوت قبول کرتے ہوئے جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرلی جے یوآئی کے رہنمائوں نے انہیں پرچم مفلر پہنائے اور جے یوآئی کے بیجز بھی لگائے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بی این پی (عوامی) کے رہنماء میر ظفر اللہ خان ساسولی نے سوراب و دیگر علاقوں سے پارٹی ورکرز اور اپنے بہی خواہوں کو کثیر تعداد میں خضدار بلا کر ان سے رائے لی تھی اور باقاعدہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ اختیار کیا تھا ۔میر ظفر اللہ خان زہری سے وابستہ قبائلی رہنماء پارٹی ورکرز اور ان کے دوست و احباب نے میر ظفراللہ خان زہری کی پارٹی تبدیلی کی بھر پور انداز میں حمایت کرتے ہوئے انہیں مکمل اختیار دیدیا تھا ۔
اس مجلس کو انہوںنے جرگہ کا نام دیا تھا جس میں سینکڑوں سیاسی رہنماء اور ورکرز نے شرکت کی تھی اس جرگہ کے بعد آج جے یوآئی رہنمائوں سے ملاقات میں میر ظفر اللہ خان زہری نے جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرلیا ۔ جب کہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مارچ کے پہلے ہفتے میں بلوچستان کا دورہ کریں گے میر ظفر اللہ خان زہری سمیت دیگر قبائلی و سیاسی رہنماء مولانا کی موجودگی میں جے یوآئی کا پرچم تھام لیں گے ۔