Skip to content

برطانیہ سے معاہدہ!!! نواز شریف کے متعلق قمر الزمان کائرہ نے خاموشی توڑ دی، تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے برطانیہ سے معاہدہ کیا ہے لیکن نواز شریف قیدی کے طور پر وہاں نہیں گئے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو کل نہیں، آج فارغ کرنا چاہتے ہیں لیکن

اس کیلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر آئینی کام کرنے کی کوشش ہوئی تو پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہو گی۔قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی ہفتے کسان مارچ شروع کر رہی ہے جس میں ہم پاکستان کے عوام کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے کا نہیں، احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد پہنچ کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔پروگرام میں (ن )لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ دھرنے کی تعریف وہ نہیں ہے جو عمران خان نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر حملے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلائے تو پرویز خٹک ڈانس کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی وہ کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ پانچ سال گزاریں تو اچھا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اور اضافہ اور پی ٹی آئی و عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔

%d bloggers like this: