Skip to content

(ن)لیگ میں بغاوت! عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 بڑے نام سامنے آگئے، نواز شریف سخت ناراض

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری وزیر اعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے، شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے جن4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر

اعظم کے امیدوار تھے۔ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ نون لیگ کے4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ خوش آئندہے کہ نون لیگ کے 4 ارکان خود کو قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرات رکھتے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ان 4 افراد کو اپنے عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 4 افراد ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزاردیں گے؟

%d bloggers like this: