Skip to content

بابر اعظم کو زور دار جھٹکا،رینکنگ میں زبردست کمی آگئی

 آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ،انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان بلے بازوں میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے حیدر علی 68 اور 31 رنز سکور کرنے کے بعد 86 درجے ترقی کرکے 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں لیگ سپنر شاداب خان ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے، وہ 5 درجے ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

گیند بازی کے میدان میں پہلی پوزیشن سری لنکا کے ہرسنگا نے سنبھال رکھی ہے تاہم شاداب خان کی پانچ درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 9 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی گیارہویں اور حارث روف 19 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

%d bloggers like this: