Skip to content

فلموں میں کام کیوں نہیں کرتی؟ ثانیہ مرزا نے وجہ بتا دی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ بالی ووڈ فلموں میں کام کریں گی؟ سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ میں ٹینس کھیل رہی ہوں، انسان کو وہی کام کرنا چاہیے، جو اسے آتا ہو۔

جبکہ اس موقع پر ثانیہ مرزا نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس بنے پر مبارکباد بھی دی۔

اس کے علاوہ ثانیہ نے نیو ائیر نائٹ منانے کے بارے میں بتایا کہ ان کا ایڈیلیڈ میں میچ ہے اور وہ رات 10 بجے سو رہی ہونگی۔

%d bloggers like this: