Skip to content

مہمانوں کے آنے سے قبل صفائی تو کر لی، مگر کیا ان پانچ جگہوں کو بھی دیکھا جہاں پر مہمانوں کی سب سے پہلے نظر پڑتی ہے

مارے گھروں میں مہمانوں کی آمد سے قبل مکمل صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور یہی کوشش کی جاتی ہے کہ گھر کے کونے کونے کو اس طرح سے صاف کیا جائے کہ دیکھنے والوں کو اور آنے والوں کو ایک اچھا تاثر مل سکے- مگر اس کے باوجود کچھ ایسے کونے اور جگہیں بھی ہوتی ہیں جن کی صفائی نظر انداز ہو جاتی ہے اور جس کی وجہ سے انسان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

 گھر کے وہ گوشے جو نظر انداز ہو جاتے ہیں

عام طور پر صفائی کا مطلب جھاڑو پونچھا ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کچھ حصے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی صفائی کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے-

دروازوں پر جما میلد

روازے کے لاک کے پاس اکثر بار بار ہاتھ لگانے سے میل کے سیاہ نشانات پڑ جاتے ہیں جو کہ عام طور پر صفائی کرنے کے دوران اکثر لوگوں کی نظر سے چھپے رہ جاتے ہیں- لیکن گھر میں آنے والے مہمانوں کو سب سے پہلے یہ نشانات نظر آتے ہیں جو کہ ان پر میزبانوں کا بہت برا تاثر ڈالتے ہیں- اس وجہ سے صفائی کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دروازوں کے اوپر جمے میل کو صاف ضرور کریں-

 کھڑکی کے شیشوں پر موجود نشانات

گھر کی کھڑکیوں پر موجود شیشوں پر بیرونی دھول مٹی سے نشانات بن جاتے ہیں جو کہ پردوں کے پیچھے چھپے ہونے کی صورت میں نظر سے دور رہتے ہیں- لیکن اگر مہمانوں کے سامنے ہوا اور روشنی کے لیے پردہ ہٹانا پڑ جائے تو میزبانوں کو گندے شیشوں کے سبب سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- اس وجہ سے ان شیشوں کی صفائی کا اہتمام بھی مہمانوں کی آمد سے قبل لازمی کرلیں-

 گھر میں رچی بو

گھر میں مہمانوں کی آمد سے قبل اس بات کو یقینی بنائيں کہ ایک خوبصورت خوشبو لازمی آنی چاہیے- مصالحوں کی بو اور نمی کی بو آپ کے بارے میں آپ کے مہمانوں کے تاثر کو خراب کر سکتی ہے- اس وجہ سے خوبصورت پھولوں یا اچھے اسپرے کے ذریعے اس بو کو ختم کیاجاسکتا ہے۔ تازہ ہوا اور دھوپ کی گزر گاہوں کو کھول کر گھر میں موجود ناگوار بو کو ختم کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے-

 میلے تولیے

سب کچھ صاف کر بھی لیا اور اگر تولیے گندے ہیں تو آپ کے مہمان کبھی بھی آپ سے خوش نہیں ہوں گے- اگرچہ تولیے دھونا عام کپڑوں کے مقابلے میں کافی دشوار ہوتے ہیں لیکن مہمانوں کی آمد سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے لیے باتھ روم میں ایک صاف تولیہ ضرور ہونا چاہیے ورنہ آپ کا چمکتا دمکتا واش روم بھی میلے تولیے کے ساتھ آپ کے تاثر کو برا بنانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے-

باتھ روم کا آئینہ

اکثر افراد باتھ روم کی صفائی کے دوران باتھ روم کے اس سب سے اہم حصے کی صفائی کو نظر انداز کر دیتے ہیں- لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ کے مہمان آپ کے باتھ روم میں آئیں گے تو ان کی پہلی نظر اسی آئینے پر پڑے گی اور اگر وہ گندہ ہوا تو آپ کی صفائي کسی بھی کام نہیں آئے گی-

%d bloggers like this: