حال ہی میں پاکستان کی اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبہ ویڈیو کا معاملہ اٹھا تھا جس میں قانون کی مدد سے مجرم کی شناحت کر کے اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس کیس کو تمام اداکاراؤں کی جانب سے سنگین نوعیت کا جرم قرار دیا گیا تھا تام قانون سے بھی اس کیس کے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
تاہم اس کیس کے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا یہ جارہا ہے کہ اداکاراؤں اور شالیمار ٹھیٹر ذمہ داران کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ یہ صلح تھیٹر کی فلاح اور بہبود کے لئے کی گئی ہے جس میں نامور اسٹیج پروڈیوسرز نے اہم اور مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس صلح میں شامل اداکاراؤں میں اداکارہ خوشبو اور اداکارہ مہک نور کا نام شامل ہے جبکہ شالیمار تھیٹر کی انتظامیہ کے اس کیس مین ملوث ہونے کے کوئی شوئد موصول نہیں ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے جو بیان دیا گیا تھا اس میں اداکارہ خوشبو پر تمام نازیبہ ویڈیوز بنوانے کا الزم عائد کیا گیا تھا۔